میرا مشغلہ
فارغ
اوقات کو مصرف میں لانے کے لئے انسان کو کوئی نہ کوئی مشغلہ ضرور اختیار کرنا چاہیے
مثلاً باغبانی، قلمی دوستی ، ٹکٹ جمع کرنا، سکے جمع کرنا. میں طرح طرح کے ٹکٹ جمع
کرتا رہتا ہوں اور فارغ وقت میں میرے البم میں ترتیب وار لگاتا رہتا ہوں. اس طرح بیکاری
کے لمحات بہت اچھی طرح گزر جاتے ہیں
ٹکٹ
جمع کرنا میرا مشغلہ ہے. اس لئے میں نے کبھی کوشش نہیں کی کہ جلد از جلد بہت سارے
ٹکٹ بازار سے خرید لوں اور البم بھر لوں. خرید کر ایک ہی بار بہت سے ٹکٹ حاصل کر لینا
مشغلے آداب کے خلاف ہے. اس کا تقاضا ہے کے ایک ایک ٹکٹ کے حصول کے لئے محنت کی
جائے. اس لئے میں ٹکٹ خطوں سے اتارتا ہوں یا دوسروں سے ٹکٹ کا تبادلہ کرتا ہوں اس
طرح ٹکٹ جمع کرنے میں دیر تو لگتی ہے پر مزہ بھی اتا ہے
میرے
پاس بڑی خوبصورت البم ہے. اس پر ہر ملک کے ٹکٹ چسپاں کرنے کے لئے الگ الگ صفحے
مخصوص ہیں. ان میں مخصوص صفحات پر مختلف ملکوں کے نئے نئے ٹکٹ لگاتا رہتا ہوں. اب
میرے پاس اتنے زیادہ ٹکٹ ہو چکے ہیں کے مجھے کم از کم دو البم اور خریدنے کے ضرورت
ہے
ٹکٹ
جمع کرنے کا مشغلہ بہت مفید بھی ہے. اس سے صرف فارغ وقت ہی اچھا نہیں گزرتا بلکہ
اس کے کھچ عملی فائدے بھی ہیں. ٹکٹوں کے مشاہدے سے مختلف ممالک کی شخصیات ، رسوم ،
پیداوار کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں اور وہاں کے عوام اور حکمرانوں کے بارے
میں بھی بہت سی معلومات حاصل ہوتی ہیں کیوں کے ٹکٹ پر بنی ہوئی تصویر اس سلسلے میں
رہنمائی کرتی ہے
میں
نے کئی ایک قلمی دوست بھی بنا رکھے ہیں. قلمی دوستی کا یہ سلسلہ بھی نہ میرا دوسرا
مشغلہ ہے بلکہ پہلے مشغلے میں بھی میرا مددگار ہے اس وجہ سے میرا دوسرے ملکوں کے
بارے میں معمولات کا ذخیرہ پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے. میں دوسروں کو بھی یہ مشورہ
دیتا ہوں کے وہ بھی کوئی مشغلہ ضرور اختیار کریں
No comments:
Post a Comment